مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز رجسٹرنگ اتھارٹی (PEIRA) نے نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ طلبہ سے براہِ راست فیس وصول کرنے یا فیس جمع کرانے کے لیے انہیں دباؤ میں لانے سے گریز کریں۔
سرکلر کے مطابق فیس سے متعلق تمام معاملات والدین یا سرپرستوں کے ساتھ طے کیے جائیں گے، جبکہ طلبہ کو میسنجر کے طور پر استعمال کرنا یا ان کی مالی حیثیت کو ظاہر کرنا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ فیس کی عدم ادائیگی کی بنیاد پر کسی بھی طالب علم کو کلاس روم یا امتحان سے محروم نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اس حوالے سے بچوں کو ذلت و تحقیر کا نشانہ بنایا جائے گا۔
اتھارٹی نے واضح کیا کہ ہر پرائیویٹ ادارے کیلئے فیس وصولی کے معاملات صرف اکاؤنٹس آفس کے ذریعے نمٹانے لازمی ہوں گے، بصورت دیگر AJK پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2007 کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جنیداکبر بھی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے مستعفی




