سلمان اکرم راجہ نے استعفے کی وجوہات بتانے سے گریز کیا، صحافیوں کے سوالات پر کیا کہا؟

(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اپنے استعفے پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے ان سے استعفے کی وجوہات دریافت کیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس وقت اس معاملے پر گفتگو نہیں کریں گے۔

ایک سوال پر کہ آپ نے ٹویٹ کے ذریعے استعفے کا اعلان کیا ہے، سلمان اکرم نے صرف یہ کہا: “نو کمنٹس”۔

صحافی کی جانب سے یہ استفسار بھی کیا گیا کہ ماضی میں آپ نے استعفے کا اعلان واپس لے لیا تھا، اس پر بھی انہوں نے یہی مؤقف اپنایا کہ ابھی اس موضوع پر کوئی بات نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ کی ناراضگی سے بھارت کی سفارتی کمزوری عیاں، مودی حکومت لابنگ فرموں کی محتاج

واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Scroll to Top