کوٹلی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آل آزاد کشمیر قائد اعظم فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوائی جہاز نائک سیف علی شہیدگراؤنڈ میں منعقد ہوا۔ ٹورنامنٹ میں 10 اضلاع کی فٹ بال ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل کوٹلی اور راولاکوٹ کی ٹیم میں مقابلہ ہوا جس میں کوٹلی کی ٹیم نے ایک گول سے راولاکوٹ کی ٹیم کو شکست دیکر قائد اعظم ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کر لی۔
اس موقع پر میجر جنرل انتخاب عالم، کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین ضلعی انتظامیہ ،افواج پاکستان کے افسران ،شائقین نے ایونٹ میں شرکت کی۔ میجر جنرل انتخاب عالم نے کہا کہ گراؤنڈ آباد ہونگے توہسپتال ویران ہونگے، بالخصوص آج کا ٹورنامنٹ اس پار کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی ہےجس میں اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
کمشنر میرپور ڈویژن چوری مختار نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یہ ٹورنامنٹ کروایا جس سے پورے آزاد کشمیر کی ٹیموں نے بھرپور انداز میں کھیل پیش کرکے عوام کے دل جیت لئے ،، یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر اس پار کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دیا کہ ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔
چیئرمین تحریک حق خود ارادیت راجہ نجابت حسین کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر برطانوی وزیراعظم کو یاداشت پیش