دورہ

بارشوں سے نقصانات، AC باغ کا متاثرہ علاقوں کا دورہ،متاثرین کو تعاون کی یقین دہانی

باغ (کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر باغ سید کلیم عباس نے نائب تحصیلدار اور عملے کے ہمراہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرین سے ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ موسلا دھار بارشوں کے باعث ضلع باغ کے مختلف دیہات میں گھروں، راستوں اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر ٹیمیں تشکیل دی گئیں تاکہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا سکے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

اسسٹنٹ کمشنر باغ سید کلیم عباس نے متاثرہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں حوصلہ دیا اور یقین دلایا کہ انتظامیہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے لوگوں کو مزید بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کی سختی سے ہدایت کی ۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں گے: اسسٹنٹ کمشنر باغ

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جان اور مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے ، لہٰذا شہری باخبر رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں ۔

Scroll to Top