اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر سمیت پاکستان کی مختلف صرافہ مارکیٹوں میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار ایک سو روپےکا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4100 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔
10گرام سونےکا بھاؤ 3 ہزار 515 روپے اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 41 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 371 ڈالر فی اونس ہے۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4100 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 59ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی
فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3222روپے بڑھ کر 3لاکھ 08ہزار 470روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 108روپے کے بڑے اضافے سے 4121روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 93روپے کے اضافے سے 3533روپے کی سطح پر آگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چین کا آسمان پر بھی جادو چل گیا، 5 ہزار ڈرونز کا رقص