جدید ترین گاڑی جس میں ایک بار پیٹرول ڈلوائیں 1400 کلو میٹر تک بغیر رکے سفر کریں

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)ڈونگ فینگ کی جانب متعارف کردہ ہائیبرڈ الیکٹرک گاڑی Aeolus L8 ایک جدید پلگ-ان ہائبرڈ گاڑی ہے جو ایک ہی بار پیٹرول بھرانے کے بعد بغیر رُکے 1400 کلو میٹرسفر کرسکتی ہے۔

Aeolus L8 کے پاس فیول کا اتنا وسیع رینج ہے کہ آپ اسے صرف پیٹرول موڈ پر چلا کر بھی اسلام آباد سے کراچی تک بغیر کہیں رکے یا دوبارہ ایندھن ڈلوائے لے جا سکتے ہیں۔

اس گاڑی میں (پیٹرول + بجلی) پر کُل رینج تقریباً 2,245 کلومیٹر طے کی جا سکتی ہے اور یہ ڈیٹا چائنا آٹوموٹیو ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر کے ٹیسٹ نے ثابت کیا ہے۔

یہ رینج تقریباً اسلام آباد سے کراچی کے درمیان موجود فاصلے (تقریباً 1,400 کلومیٹر) سے کہیں زیادہ ہے۔

اس گاڑی کی فیول ایفیشنسی بھی خاصی متاثر کن ہے جو کہ تقریباً 41.7 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔

اس میں ایک الیکٹرک موڈ اور ایک پیٹرول موڈ دونوں کا امتزاج ہے اور مجموعی رینج کافی زیادہ ہے جو ایک لمبے سفر کو ممکن بناتی ہے۔

ایک اور یورپی ملک میں ملازمت کا سنہری موقع ، ورک ویزے کیلئے درخواستیں طلب

Scroll to Top