مظفرآباد: فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نےگوجربائی پاس اور پلیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہوٹل سیل کردیا جبکہ متعدد کو جرمانےکئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کےاسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر قاضی شفیق الرحمن نےگوجرہ بائی پاس اور پلیٹ نے ٹیم کے ہمراہ مختلف ہوٹلز، بیکریز اور نان شاپس کا اچانک معائنہ کیا۔
کارروائی کے دوران قائم ہوٹلز، بیکریز اور نان شاپس پر بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ اشیائے خوردونوش کے معیار اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی کا جہلم ویلی میں ایکشن،غیر معیاری پاپڑ وسنیکس کی کھیپ برآمد
کارروائی کے دوران کچن ایریاز، پروڈکشن ایریاز، برتنوں کی صفائی اور فوڈ آئٹمز کے معیار کو چیک کیا گیا، ناقص صفائی ستھرائی کے باعث ایک ہوٹل اورنان شاپ کو سیل کر دیا گیا جبکہ متعدد فوڈ بزنس آپریٹرز کو بھاری جرمانے اور وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔
متعدد جگہوں پر صفائی کے ناقص انتظامات، فوڈ ہینڈلرز کی جانب سے ہیڈ کور اور گلوز نہ پہننےاور کھانے پینے کی اشیاء کو غیر معیاری حالات میں رکھنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اس موقع پر کہا کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآبا د ابرار احمد میر نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کا بنیادی مقصد عوام کو معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے،فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری حضرات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی کی دبنگ کارروائیاں جاری،مضرصحت کھانے پر ہوٹل سیل، متعدد کو جرمانے
اشیائے خوردونوش کا معیار براہِ راست عوام کی صحت سے جڑا ہوا ہے، اس لیے تمام فوڈ بزنس آپریٹرز کو چاہئے کہ وہ صفائی ستھرائی اور معیار کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کی نشاندہی کر کے فوڈ اتھارٹی کے دئیے گئے نمبر 1280پر اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔