مقبوضہ کشمیر میں پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منانے پر اظہار تشکر کے پوسٹر لگ گئے۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں پاکستان سے اظہار تشکرکے پوسٹرزلگائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیر اور پاکستان کا تعلق اٹوٹ انگ،ہندوستان کو کشمیر سے نکلنا ہوگا،سردار عتیق
پوسٹرز پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی تصاویر ہیں۔
کے ایم ایس نے بتایاکہ بھارت کےغیرقانونی قبضےکےخلاف پاکستان میں 1990 سے 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر آج قومی جوش وجذبے کیساتھ منایا جائیگا ، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ملک گیر تقریبات ہونگی اور آزادکشمیرکے انٹری پوائنٹس پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گیَ