فوڈ اتھارٹی کا جہلم ویلی میں ایکشن،غیر معیاری پاپڑ وسنیکس کی کھیپ برآمد

جہلم ویلی: فوڈ اتھارٹی جہلم ویلی کی ہٹیاں میں بروقت کارروائی،غیر رجسٹرڈ اوربدوں لیبارٹری رپورٹ پاپڑ/سنیکس کی بڑی مقدار ضبط کر لی۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی جہلم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ اور بغیر لیبارٹری رپورٹ کے بچوں کیلئے تیار پاپڑ ضبط کر لئے گئے۔ یہ پاپڑ مارکیٹ میں فروخت ہو کر معصوم بچوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے تھے۔

فوڈ اتھارٹی ٹیم نے موقع پر چھاپہ مار کر مضر صحت پاپڑوں کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی جبکہ ذمہ داران کے خلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی کی دبنگ کارروائیاں جاری،مضرصحت کھانے پر ہوٹل سیل، متعدد کو جرمانے

ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر ابرار احمد میر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ صرف وہی اشیائے خوردونوش بچوں کو دیں جو فوڈ کوالٹی رپورٹ کے بعد مارکیٹ میں آئیں۔

ساتھ ہی اساتذہ کرام سے اپیل کی کہ وہ اسکولوں میں بچوں کو اس بارے میں آگاہی فراہم کریں تاکہ معصوم ذہن مضر صحت اشیا کے نقصانات سے بچ سکیں۔

آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017اور پیور فوڈ ریگولیشنز 2019 کے تحت آزاد کشمیر میں غیر رجسٹرڈ اشیاء کا کاروبار یا اس کی فروخت قانونی جرم ہے۔فوڈ بزنس آپریٹرز فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: فوڈاتھارٹی مظفرآباد ان ایکشن، غیرمعیاری دودھ فروخت کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ، 3 دکانیں سیل

صرف وہی اشیاء فروخت کریں جن کا لیبارٹری تجزیہ ہو چکا ہو۔شہری کوئی بھی مشکوک ،غیر رجسٹرڈ اشیاء،غیر معیاری اشیاء کیخلاف فوڈ اتھارٹی کے دئیے گئے نمبر 1280پر اطلاع دیں بروقت اور موثر کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

Scroll to Top