اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان شہریوں کی بڑی تعداد پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیونکہ اسے محفوظ تصور کیا جاتا ہے، پرائز بانڈ پر کوئی ماہانہ منافع تو فراہم نہیں کیا جاتا لیکن لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی رقم دی جاتی ہے۔
اگر آپ کے پاس 1500 روپے مالیت کا پرائز بانڈ ہے، تو تیاری کر لیں! رواں ماہ 15 اگست 2025 کو فیصل آباد میں اس کی قرعہ اندازی ہونے جا رہی ہے، جس میں لاکھوں روپے کے انعامات جیتنے کا موقع ہے۔
پرائز بانڈ ڈرا نمبر 103 کی قرعہ اندازی میں ہزاروں شہری اپنی قسمت آزمائیں گے۔
انعامی تفصیلات کے تحت پہلا انعام: 30 لاکھ روپے ، دوسرا انعام: 10 لاکھ روپے (3 خوش نصیبوں کے لئے) اور تیسرا انعام 18,500 روپے کا (1,696 خوش نصیبوں کے لئے ہوگا۔
جیتنے والے کسی بھی نامزد بینک کی شاخوں یا نیشنل سیونگز کے دفاتر میں جیتنے والی رقم کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
ٹیکس کی شرح
انعام فائلرز کے لیے پہلے انعام پر 4,50,000 روپے ، دوسرے انعام پر 1,50,000 روپے اور تیسرا انعام پر 2,775 روپے ٹیکس کٹے گا۔
نان فائلرز کے لیے پہلے انعام پر 9,00,000 روپے ، دوسرا انعام پر 3,00,000 روپے اور تیسرے انعام پر 5,550 روپے ٹیکس کی شرح ہے۔
1500 روپے والا پرائز بانڈ کیوں مقبول ہے؟
1500 روپے مالیت کا پرائز بانڈ اپنی کم قیمت اور معقول انعامی ڈھانچے کی وجہ سے ملک بھر میں مقبول ترین بانڈز میں شمار ہوتا ہے۔ ہر تین ماہ بعد ہونے والی قرعہ اندازی میں ہزاروں افراد کی قسمت بدلنے کا امکان ہوتا ہے۔
قرعہ اندازی مکمل ہونے کے فوراً بعد، جیتنے والے نمبرز کی مکمل فہرست عوام کے لیے جاری کر دی جائے گی، جسے آن لائن یا متعلقہ سرکاری ذرائع سے چیک کیا جا سکے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، لینڈ سلائیڈنگ میں دب جانیوالے ایک ہی خاندان کے افراد کی لاشیں نکال لیں