آج سے 21 اگست کے دوران ملک کےبالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

(کشمیر ڈیجیٹل) مظفرآباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اہم اطلاع کے مطابق مظفرآباد سے مانسہرہ جانے والی شاہراہ لوہار گلی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے، جسے موسم صاف ہونے پر کلیئر کیا جائے گا۔ دیگر تمام رابطہ سڑکیں فی الحال بحال ہیں، تاہم بارش کے باعث کئی مقامات پر سڑکوں پر ہلکے پتھروں کی موجودگی کی اطلاعات ملی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے تمام مسافروں اور ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ سفر کے دوران خصوصی احتیاط برتیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایوانِ صدر مظفرآباد میں قومی پرچم کو سلامی، وزیرِ اعظم کی خصوصی شرکت

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 21 اگست کے دوران اسلام آباد، آزاد کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

Scroll to Top