ورلڈ اسنوکر

ورلڈ گیمز اسنوکر : محمد آصف جرمن کھلاڑی کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بیجنگ:چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری عالمی اسنوکر مقابلوں کے تحت ورلڈ گیمز میں پاکستان کے محمد آصف نے جرمنی کے کھلاڑی ایلیکزینڈر وداو کو زبردست مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے کر اپنے گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔

محمد آصف نے میچ کا آغاز کمزور انداز میں کیا اور پہلا فریم 29-43 سے ہار گئے، لیکن ان کا کم بیک نہایت شاندار رہا ۔ دوسرے فریم میں محمد آصف نے 109 کا شاندار بریک کھیل کر اپنے کھیل کا لوہا منوایا اور 116-9 کے زبردست اسکور کے ساتھ فریم اپنے نام کیا، جس سے میچ برابر ہو گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو شکست،پاکستان کے محمد آصف نے ماسٹر اسنوکر چمپئن شپ جیت لی

تیسرے اور فیصلہ کن فریم میں محمد آصف نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے 67-32 سے فتح حاصل کی، جس نے ان کی جیت کو یقینی بنا دیا ۔ اس فتح کے ساتھ ہی انہوں نے نہ صرف گروپ بی میں سب سے اوپر اپنی پوزیشن پکی کی بلکہ کوارٹر فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ۔

محمد آصف کی یہ کارکردگی پاکستان کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے، خاص طور پر عالمی سطح پر اسنوکر کے اہم ایونٹس میں۔ ان کی مہارت اور عزم نے انہیں اس اہم موقع پر کامیابی دلائی ہے ۔

ورلڈ گیمز اسنوکر کے کوارٹر فائنل آج کھیلے جائیں گے، جہاں محمد آصف اپنے جوش اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹیں گے ۔

Scroll to Top