یوم آزاد ی تیاریاں: اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی دارالحکومت میں دن بھر طیاروں کی گھن گرج اور پروازوں کی غیر معمولی سرگرمی نے شہریوں کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں، تاہم حکام نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ کسی بھی قسم کے خطرے کی کوئی بات نہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یہ تمام فضائی سرگرمیاں 14 اگست، یومِ آزادی کی پریڈ اور ایئر شو کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔ طیاروں کی پیٹرولنگ اور ریہرسل معمول کے مطابق جاری ہے تاکہ یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور ریاستی اداروں پر اعتماد رکھیں۔ تمام اقدامات قومی سلامتی اور تقریب کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض کے بیٹے کی 405 کنال اراضی نیلام ، فرح گوگی کی زمین نیلامی سے بچ گئی

Scroll to Top