(کشمیر ڈیجیٹل) : پاکستان میں انعامی بانڈز عوام میں ایک محفوظ سرمایہ کاری اور بڑے انعام جیتنے کے موقع کے طور پر مقبول ہیں، خاص طور پر 1500 روپے مالیت کا انعامی بانڈ۔ اس بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی (ڈرا نمبر 103) 15 اگست 2025 کو فیصل آباد میں ہو گی، جس کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں انعامی بانڈز مختلف مالیت میں دستیاب ہیں جن میں 100، 200، 750، 1500، 3000، 7500، 15000 اور 40000 روپے شامل ہیں۔ ان میں 1500 روپے کا بانڈ اپنی مناسب قیمت اور بہتر انعامی ڈھانچے کی وجہ سے سب سے زیادہ خریدا جاتا ہے۔
1500 روپے انعامی بانڈ (ڈرا نمبر 103) کے انعامات:
- پہلا انعام: 30 لاکھ روپے (1 خوش نصیب)
- دوسرا انعام: 10 لاکھ روپے (3 خوش نصیب)
- تیسرا انعام: 18,500 روپے (1,696 خوش نصیب)
لاگو ٹیکس (2025) کے مطابق پہلے انعام پر فائلرز سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ نان فائلرز سے 9 لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ دوسرے انعام پر فائلرز کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور نان فائلرز کے لیے 3 لاکھ روپے ٹیکس مقرر ہے۔ تیسرے انعام پر فائلرز کو 2 ہزار 775 روپے اور نان فائلرز کو 5 ہزار 550 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
قرعہ اندازی کے مکمل نتائج تقریب کے فوراً بعد جاری کیے جائیں گے، اس لیے شرکاء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ نتائج کی تصدیق کے لیے سرکاری ذرائع یا آن لائن پورٹل چیک کریں۔
یہ بھی پڑھیں: باغ میں پاک فوج کے تعاون سے جشنِ آزادی سائیکل ریلی کا انعقاد
مئی 2025 کی قرعہ اندازی کے نتائج:پہلا انعام (30 لاکھ روپے) ٹکٹ نمبر 902481 نے جیتا،دوسرا انعام (10 لاکھ روپے) ٹکٹ نمبر 500006، 516817 اور 777270 کے حصے میں آیا،تیسرا انعام (18,500 روپے) 1,696 خوش نصیب جیتنے والوں نے حاصل کیا۔