انڈین ایئرچیف کی بھونڈی کوشش نے بھارت کی رہی سہی ساکھ بھی خاک میں ملا دی،خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 3 ماہ کے بعد بھارتی ایئر چیف خواب خرگوش سے جاگ اٹھے اور انہیں خیال آیا کے انہوں نے پاکستانی طیارے تباہ کئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی کی شمشان گھاٹ میں جلی اور راکھ ہوئی سیاست کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی وطن میں اور دنیا میں ٹکے ٹوکری ہو چکے ہیں، ایسی بھونڈی کوشش نے بھارت کی رہی سہی ساکھ کو بھی مٹی میں ملا دیا۔

اس سے قبل کیے گئے اپنے ایک ایکس پیغام میں وزیردفاع نے کہا تھا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ بھارتی فوج کے سینئر افسران کو ان ناکامیوں کا چہرہ بنایا جا رہا ہے، جو دراصل بھارتی سیاسی قیادت کی اسٹریٹجک کوتاہیوں کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے انڈین ایئرمارشل کے دعوئوں کا پول کھول دیا

خواجہ آصف نے کہا کہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے کوئی ایسا دعویٰ سامنے نہیں آیا جبکہ پاکستان نے فوری طور پر بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگز دیں اور غیر جانب دار مبصرین اور غیر ملکی انٹیلی جنس رپورٹس نے متعدد بھارتی طیاروں، بشمول رافیلز کی تباہی کی تصدیق کی، جس کا اعتراف بعض عالمی رہنماؤں اور بھارتی سیاست دانوں نے بھی کیا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اپنے جنگی طیاروں کے موجودہ اسکواڈرنز کی آزادانہ تصدیق کرائیں، اس سے وہ حقیقت بھی ظاہر ہو جائے گی جسے بھارت چھپانا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے دُرگت بننے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیر چیف جھنجھلاہٹ کا شکار، بے تکا بیان داغ دیا

قبل ازیں بھارتی ایئرچیف نے بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران آپریشن سندور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے 6 پاکستانی طیارے مارگرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا تھا۔

بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ لڑاکا اورایک ریڈار طیارہ تباہ کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس میں سبکی پربھارت تلملا اٹھا،عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرائے، خواجہ آصف

Scroll to Top