نیویارک :سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے اور خالصتان تحریک کو ہر سطح پر آگے بڑھائیں گے ۔
ویڈیولنک کے ذریعے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے گرپتونت سنگھ پنوں نے بتایا کہ 17 اگست کو امریکہ میں ’’دلی بنے گا خالصتان‘‘ کے عنوان سے ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ دلی کے ساتھ ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش کے کچھ علاقے بھی مجوزہ خالصتان کا حصہ ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:نریندرمودی پنجاب سے پاکستان پر حملہ کرکے دکھائیں، ہم انڈیاکے 9ٹکڑے کرینگے، گرپتونت سنگھ
انہوں نے بھارت کی مودی حکومت پر الزام لگایا کہ سکھ برادری پر مسلسل پابندیاں عائد کر رہی ہے اور ان کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے ۔
گرپتونت پنوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملے میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد وہ پاکستانی فوج کے ساتھ اشتراک میں بھارت کا مقابلہ کریں گے ۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے وائٹ ہاؤس میں استقبال کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیا اور کہا کہ کینیڈا کے وزیرِاعظم بھی حالیہ ناخوشگوار واقعات کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہرا چکے ہیں ۔




