لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب تعطیلات 14 اگست 2025 سے 31 اگست 2025 تک بڑھا دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکول اب پیر، یکم ستمبر 2025 سے دوبارہ کھلیں گے، اور تمام کلاسز کے لیے معمول کے مطابق تدریسی عمل بحال کر دیا جائے گا۔
Schools In Punjab Will Re open from the 1st of September.
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) August 7, 2025
محکمہ تعلیم کے مطابق تعطیلات میں یہ توسیع اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد کی گئی ہے، اور تمام ضلعی تعلیمی افسران (CEOs) کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

نوٹیفکیشن کی کاپیاں متعلقہ کمشنرز، ڈائریکٹرز، افسرانِ تعلیم اور دیگر اعلیٰ حکام کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ ہدایات کی روشنی میں ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔
نیلم ویلی،کرایہ زائدوصولی کیخلاف کارروائی، عید تعطیلات میں تعمیرات پر پابندی عائد




