(کشمیر ڈیجیٹل)سی ایم ایچ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ دفتر نائب مہتمم برقیات سب ڈویژن ٹی ون مظفرآباد کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق 7 اگست 2025 کو مختلف فیڈرز پر مرمت و تنصیب کے کام کی وجہ سے بجلی معطل رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایم جی 3 فیڈر سے منسلک علاقوں (لوئر پلیٹ، اپر پلیٹ، منفرہ پلیٹ) میں صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ ایم جی 1 فیڈر سے وابستہ علاقوں (میونسپل مارکیٹ، چونہ چکی، سی ایم ایچ روڈ، سٹی بائی پاس، قلعہ کے گردونواح، سی ایم ایچ روڈ) میں دن 1 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بندش ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
ادارے کی جانب سے صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے دوران پیشگی انتظامات کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔




