محکمہ برقیات کے3افسران پولیس کو مطلوب نکلے، معطلی کی سفارش

محکمہ برقیات حویلی کہوٹہ کے دو افسران سمیت 3 ملازمین تھانہ پولیس حویلی کہوٹہ کو مقدمہ میں مطلوب نکلے،پولیس نے معطل کرنے کے علاوہ حوالگی کیلئے بھی مکتوب تحریر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی حویلی کہوٹہ کے دفتر سے جاری نوٹس کے مطابق ایکسین برقیات محمد عاصم خان،ایس ڈی او برقیات خالد حسین شاہ اور لائن سپرنٹنڈنٹ حامد راٹھور کیخلاف APC322کے تحت مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ اندارج کے بعد افسران روپوش ہیں اور ان کی گرفتاری مطلوب ہے۔

نوٹس میں چیف انجینئر برقیات سے کہا گیا ہے کہ تینوں کو معطل کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کیا جائے تاکہ تفتیش کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا نیا حربہ، انورادھا بھسین، اورندھتی رائے، اے جی نورانی سمیت نامور مصنفین کی 25کتابوں پر پابندی عائدکردی

Scroll to Top