وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر بھرمیں پی ڈبلیو ڈی یونین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ جاری، وادی لیپہ میں بھی یونین پی ڈبلیو ڈی اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے،شدید احتجاج، دھرنا دیدیا۔
ملازمین نے اسسٹنٹ کمشنر لیپہ کےآفس کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل حکومتِ آزاد کشمیر کو اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کیے گئے تھے، مگر تاحال ان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا
مزید یہ بھی پڑھیں:گھانا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 وزرا سمیت 9 افراد ہلاک




