امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر جرمانے سمیت مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا

نیویارک(کشمیر ڈیجیٹل)امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت ہر عائد 25 فیصد ٹیرف میں مزید پچیس فیصد اضافہ کردیا۔

بھارتی میڈیا نے وائٹ ہاؤس کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بھارت پر اب مجموعی امریکی ٹیرف پچاس فیصد ہوگیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روس کے تیل کی خریداری جاری رکھنے پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کردیے۔ جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نئی حلقہ بندیوں کے تنازعہ نے امریکہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

Scroll to Top