ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق یہ ایونٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (دبئی اور ابوظہبی) میں منعقد ہوگا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے وینیوز کی تفصیل جاری کردی جس کے مطابق ٹورنامنٹ میں ایشیا کی 8 ٹیمیں 2 گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ فائنل 28 ستمبر کو شام 6 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔
گروپ اسٹیج مقابلے:
گروپ A: بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات، عمان
گروپ B: بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، ہانگ کانگ
ACC T20 Asia Cup venues and match timings are out! Looking forward to packed stadiums and some truly breath-taking encounters! pic.twitter.com/eKrJcwnJlj
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 2, 2025
اہم میچز کی تفصیل:
9 ستمبر: افغانستان بمقابلہ ہانگ کانگ – ابوظہبی، شام 6 بجے
10 ستمبر: بھارت بمقابلہ یو اے ای – دبئی، شام 6 بجے
11 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ ہانگ کانگ – ابوظہبی، شام 6 بجے
12 ستمبر: پاکستان بمقابلہ عمان – دبئی، شام 6 بجے
13 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا – ابوظہبی، شام 6 بجے
14 ستمبر: بھارت بمقابلہ پاکستان – دبئی، شام 6 بجے
15 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ ہانگ کانگ – دبئی، شام 6 بجے
15 ستمبر: یو اے ای بمقابلہ عمان – ابوظہبی، شام 4 بجے
16 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان – ابوظہبی، شام 6 بجے
17 ستمبر: پاکستان بمقابلہ یو اے ای – دبئی، شام 6 بجے
18 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ افغانستان – ابوظہبی، شام 6 بجے
19 ستمبر: بھارت بمقابلہ عمان – ابوظہبی، شام 6 بجے
سپر4 مرحلہ:
جیتنے والی ٹیموں کے درمیان سپر فور مرحلہ 20 ستمبر سے شروع ہوگا، جس میں گروپ A اور گروپ B کی سرفہرست 2،2 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
20 ستمبر: B1 بمقابلہ B2 – دبئی
21 ستمبر: A1 بمقابلہ A2 – دبئی
23 ستمبر: A2 بمقابلہ B1 – ابوظہبی
24 ستمبر: A1 بمقابلہ B2 – دبئی
25 ستمبر: A2 بمقابلہ B2 – دبئی
26 ستمبر: A1 بمقابلہ B1 – دبئی
ایونٹ کا فائنل28 ستمبر شام 6 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں متوقع ہے، جسے شائقین کرکٹ بے صبری سے دیکھنے کے منتظر ہیں۔ ایونٹ میں ہر میچ شام 6 بجے شروع ہوگا (سوائے 15 ستمبر کے ایک میچ کے جو 4 بجے ہے)۔
فیس بک ،انسٹاگرام کےساتھ اب واٹس ایپ پروفائل پکچر تبدیل کرنے کا فیچر متعارف