مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)آزاد ریاست جموں وکشمیر میں 2026 ءکے ہونے والےعام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے اپنے حلقہ جات میں نئے لوگوں کو شامل کرنا شروع کر دیا ۔
سابق وزیر حکومت نورین عارف نے اپنے حلقہ انتخاب سے دوسری سیاسی جماعتوں پر سیاسی وار شروع کر دئیے ہیں ، پیپلزپارٹی کے بانی کارکنان کو ن لیگ میں شامل کروا لیا ۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں پاکستان مخالف جذبات ، انتشار کے پیچھے انوارالحق اور اس کی کابینہ ہے، نورین عارف
ڈاکٹر عبدالقیوم ، سابق چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی لمیاں پٹیاں ، حلقہ کوٹلہ نے پیپلز پارٹی سے 20 سالہ سیاسی رفاقت ختم کرتے ہوئے اپنے خاندان سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔
اس موقع پر سابق وزیر حکومت محترمہ نورین عارف کا کہنا تھا آئندہ دور پاکستان مسلم لیگ ن کا ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں:اسمبلی میں ہانڈی روٹی کرنے والی خواتین کو لایا جارہاہے،نورین عارف
انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح 2026 کے الیکشن کے بعد حلقہ ایک کوٹلہ کی تعمیر وترقی پر زیادہ زور دیا جائے گا ۔
موجودہ حکومت نے ہمارے دور اقتدار کے منصوبوں کو روک کر حلقہ اور ا س کی عوام جے ساتھ ناانصافی کی ہے جس کا ازالہ کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ نے ٹکٹ دیا تو حلقہ نمبر 4سے الیکشن لڑونگا : انجینئر رفاقت اعوان
نوجوان آ ئندہ الیکشن میں اپنا کردار ادا کریں ،نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور محرومیوں کا حساب لیا جائے گا ۔