چڑھوئی (کشمیر ڈیجیٹل )پتیاں موڑ تا محلہ مہتیاں کروڑوں کی لنک روڈ منصوبہ کرپشن کی نذر ہونے کے چند ہفتوں بعد سڑک مختلف مقامات سے اکھڑنے لگی ۔ ناقص میٹریل، متعلقہ ٹھیکیدار کی غفلت محکمہ ، پی ڈبلیو ڈی کوٹلی کی ملی بھگت یا سیاسی عمل دخل، عوام علاقہ کا سوال ؟
عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ روڈ کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے ،عوام علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔ تحصیل چڑھوئی کے علاقے پتیاں موڑ تا محلہ مہتیاں لنک روڈ ، جس پر کروڑوں روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی تھی صرف چند ہی ہفتوں میں مختلف مقامات سے کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، سینئر آڈیٹر حسابات عمران حسین کیخلاف بھی ریفرنس دائر
عوام کا کہنا ہے کہ سڑک کی افسوس ناک صور ت حال متعلقہ ٹھیکیدار کی لاپرواہی اور غفلت ، ناقص میٹریل کے استعمال اور سیاسی مداخلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
منصوبے کی تکمیل کے دوران نہ شفافیت برتی گئی ، نہ نگرانی کی گئی اور نہ ہی عوامی معیار کو مدنظر رکھا گیا ۔ یہ گڑھے صرف سڑک پر نہیں پڑے ، بلکہ عوامی اعتماد پر کاری ضرب ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:کرپٹ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ، ڈی ڈی او باغ مشتاق احمد کیخلاف اینٹی کرپشن میں ریفرنس دائر
جو منصوبہ عوامی سہولت کے لیے بنایا گیا ، وہ چند مفاد پرست عناصر کی جیبیں بھرنے کا ذریعہ بن گیا۔ عوام علاقہ نے سخت ا حتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
عوام علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور وزیر تعمیرات و شاہرات آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیں،ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےاور اس منصوبے کو ازسرِ نو، دیانت داری اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو ۔