مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما وسابقہ ممبر کشمیر کونسل انجینئر رفاقت حسین اعوان نے کہا ہے گڑھی دوپٹہ کو سب ڈویژن کا درجہ دیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم ویلی کی حدود دومیل تک بڑھائی جائے ، اسماء اکیڈمی گڑھی دوپٹہ کو اپ گریڈ کر کے ایگریکلچر یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے ، موجودہ دور میں دئیے گئے ہیلتھ اور ایجوکیشن پیکج کی غیر مساویانہ تقسیم کا فوری طور پرنوٹس لیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم کانفرنس اور ن لیگ میں اتحادہوچکا،فامولہ طے پاناباقی ہے،ثاقب مجید راجا کا دعویٰ
ان کا کہنا تھا کہ رابطہ سڑکوں کے بند کام شروع کیے جائیں ، رورل ہیلتھ سنٹر گڑھی دوپٹہ کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا درجہ دیا جائے ، ن لیگ کی قیادت اور پارلیمانی بورڈ حسب وعدہ مجھےٹکٹ دے الیکشن میں عوام کے تعاون سے کامیابی حاصل کروں گا ۔ میری پہلی ترجیح حلقہ نمبر چار ہے اگر لیپہ سے ٹکٹ ملا پارٹی نے اعتماد کیا الیکشن میں حصہ لوں گا ۔
انہوں نے کہا کہ دو سال بیٹے کی بیماری کے باعث بیرون ملک رہا ، عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ایل اے-18 عباس پور : ن لیگ فارورڈ بلاک کا یاسین گلشن کیخلاف متفقہ امیدوار لانے کا اعلان
قبل ازیں مسلم لیگ کا غیر رسمی اجلاس شہدائے اور پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت ، پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان آرمی کی کامیابی بالخصوص بنیان مرصوص کی کامیابی پر عالم اسلام پاکستان اور اہل کشمیر سمیت پاکستان آرمی کو خراج تحسین پیش کیا ۔
غاری ملت سردار محمدابراہیم خان کی برسی کی مناسبت سے ان کی خدمات کو خراج عقیدت اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نظریہ پر کار بند رہنے سے متعلق قرداددیں اتفاق رائے سے منظور کی گئی ۔