نیلم( کشمیر ڈیجیٹل نیوز) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے جاگراں ہائیڈل پاور پراجیکٹ فیز 2 کے تعمیراتی کام میں تاخیر کے حوالے سے پی ڈی او حکام ، غیر ملکی انجینئرز سے بریفنگ لی ۔
اس موقع پر وزرائے حکومت میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ ، پیر مظہرسعید شاہ بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے ، وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو منصوبے کے ڈیزائن اور بروقت مشینری کی انسٹالیشن میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کی شہید میجر ربنواز گیلانی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت
اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کو منصوبے میں کام کرنے والے غیر ملکی انجینئرز کو درکار اضافی فنڈز/سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ، وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کیلئے متعلقہ فرم پر اضافی اخراجات کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ۔
انہوں نے غیر ملکی انجینئرز کو پینلز کیلئے درکار ٹیکنیکل سامان کی فوری خریداری کرنے کی ہدایت کیساتھ ساتھ وزیراعظم نے غیر ملکی انجینئرز کو منصوبے کو دسمبر 2025 سے پہلے فعال کرنے کے لئے حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔
ان کا کہنا تھا کہ جاگراں ہائیڈل پاور پراجیکٹ فیز 2 کی تکمیل سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا ، موجودہ حکومت کا ہدف عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے نیلم میں انفراسٹرکچر کی بہتری علاقے کی مجموعی ترقی اور سیاحت کے سیکٹر کے لیے مفید ثابت ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم چوہدری انوار الحق تعلیمی پیکج کے تحت پسماندہ علاقوں کو ترجیح دیں، صاحبزادہ اشفاق ظفر
حکومت جاگراں ہائیڈل پاور پراجیکٹ فیز 2 کی جلد تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی ، وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے مساوی ترقی کے اقدامات کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی ، موجودہ حکومت عوام دوست اقدامات کو فروغ دیتے ہوئے خطے کی ترقی کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔




