ہم نکلیں گے تو سفیر کشمیر عمران خان نکلے گا،باغ میں تحریک انصاف کا پرجوش اجلاس

(کشمیر ڈیجیٹل)تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی زیر صدارت باغ میں “سفیر کشمیر عمران خان کو رہا کرو” مہم کے سلسلے میں ایک پرہجوم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی تنظیمی عہدیداران، اسٹیک ہولڈرز اور سینئر کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر نے کہا کہ “ہم نکلیں گے تو سفیر کشمیر عمران خان نکلے گا”۔ انہوں نے واضح کیا کہ پانچ اگست کو عمران خان کی کال پر بھرپور انداز میں سڑکوں پر نکلنے کا عزم کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “آپ نے تیار رہنا ہے، قائد پاکستان عمران خان کا جو بھی لائحہ عمل آئے گا، بھرپور انداز میں شرکت کرنی ہے، کیونکہ ان کی جدوجہد صرف اور صرف ہماری نسلوں کیلئے ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: ترنول میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 25 من گدھے کا گوشت برآمد

اجلاس میں سابق امیدوار اسمبلی حلقہ وسطی باغ کرنل ریٹائرڈ راجہ ضمیر، ضلعی صدر طاہر اکبر، جنرل سیکرٹری راجہ مسعود ایڈووکیٹ، بشارت بادشاہ اور دیگر تنظیمی عہدیداران و سینئر کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔

Scroll to Top