لیجنڈز لیگ،پاکستان کی دوسری کامیابی، جنوبی افریقہ کو 31رنز سے شکست دیدی

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستان نے اپنے تیسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ چیمپئنز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، قومی ٹیم کی جانب سے عمر امین نے شاندار 58 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ شعیب ملک 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ چیمپئنز کی جانب سے ڈؤآن اولیور 2 وکٹیں حاصل کرنے کے نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث پاک بھارت لیجنڈز میچ منسوخ

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے محتاط آغاز کیا تاہم حریف ٹیم کی وقتا فوقتا وکٹیں گرنے سے بیٹرز پر دباؤ بڑھتا رہا، پاکستان چیمپئنز کی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز پر ہمت ہار گئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان محمد حفیظ اور سہیل تنویر نے2،2 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ رومان رئیس، عماد وسیم، شعیب ملک اور وہاب ریاض کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ کو شکست دی تھی جب کہ دوسرے مقابلے میں بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دیدی

 

Scroll to Top