ہمارا اتحاد دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

(کشمیر ڈیجیٹل)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن، ترقی پسند اور متحد قوم ہے اور دشمن کو ہمیشہ قومی یکجہتی، عزم اور حوصلے کے سامنے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نےیہ بات لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں سے خصوصی نشست کے دوران کہی، جہاں شرکاء نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن “بنيان مرصوص” میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی فتح قرار دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ ایک مشترکہ تاریخ، نظریے اور حب الوطنی کے جذبے سے یکجا ہیں۔ پاکستانی قوم ہر دشمن اور چیلنج کے خلاف بلا تفریقِ مذہب متحد ہو کر کھڑی ہوتی ہے اور کامیابی حاصل کرتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کی قومی طاقت کی بنیاد ہے اور یہی اتحاد دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے بغیر دنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی: امریکی صدر کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے روشن اور مستحکم مستقبل کی ضمانت نوجوان نسل ہے، جن کے کردار اور جذبے سے قوم کو نئی جہتیں حاصل ہوں گی۔ نشست کے دوران طلباء و طالبات نے آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

Scroll to Top