مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر میں سونے اور چاندی کے تازہ نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔ مرکزی صرافہ یونین مظفرآباد کے مطابق 19 جولائی 2025 بروز ہفتہ، خالص 24 قیراط سونے کا فی تولہ نرخ 3 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 785 روپے تک جا پہنچی ہے۔
اسی طرح 22 قیراط سونا فی تولہ 3 لاکھ 47 ہزار 800 روپے اور 10 گرام 2 لاکھ 98 ہزار 185 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ سونے کے نرخوں میں یہ اضافہ بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باعث سامنے آیا ہے، جو کہ مقامی مارکیٹ پر براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے۔
چاندی کی قیمت میں استحکام برقرار ہے اور اس کا فی تولہ نرخ 3 ہزار 700 روپے مقرر کیا گیا ہے، جو گزشتہ چند دنوں سے برقرار ہے۔ سونے اور چاندی کی یہ قیمتیں راولپنڈی، اسلام آباد اور مظفرآباد کے لیے یکساں طور پر لاگو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں 20 جولائی سے شدید مون سون اسپیل کا امکان، ایس ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری
مرکزی صرافہ یونین کے نمائندہ خواجہ عامر یوسف زرگر کے مطابق یہ نرخ 19 جولائی 2025 کے لیے جاری کیے گئے ہیں، اور خریداروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ خریداری سے قبل نرخوں کی تصدیق ضرور کر لیں۔