نیلم:پاک فوج اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے ایک روزہ رنگارنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا،فیسٹیول کا افتتاح کمانڈنگ آفیسر نے ہمراہ ایس ایچ او ممتازحسین کیا ۔
اس موقع پرسابق امیدوار لوکل کونسلر ملک بشیر، بشارت لون صدر بازار شاردا بابر لون شاہد بٹ کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ عوام علاقہ نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہا۔
کمانڈنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ جہاں میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں،صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں وقت کا تقاضا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے زیراہتمام وادی لیپہ میں فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا معائنہ
شاردا میں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوںکی فراہمی کیلئے کلیدی کردار ادا کریں گے۔فیسٹیول میں مختلف کھیلوںکے مقابلے ہوئے جیتنے والوں کو انعامات بھی دئیے گئے۔
فیسٹیول میں دوران جنگ پاک فوج باالخصوص شاردا یونٹ کے کردار کو سراہاگیا ۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر صحت مندانہ سرگرمیاں کی جائیں۔فیسٹیول میں شہریوں کے لیے رنگا رنگ پروگرامات کا انعقاد کیاگیا ہے۔
فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلہ جات سمیت سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔




