مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ان دونوں کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی ۔
نمائندہ کشمیر ڈیجیٹل سید ہیصم حسین نقوی سے شہریوں نےپاکستان اور کشمیر کے رشتہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا تعلق ایک جسم دو روح کی مانند ہے ، کشمیری پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور دونوں کا رشتہ کلمہ طیبہ سے جڑا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی کورئیر کالز کا نیا حربہ! پی ٹی اے نے شہریوں کو او ٹی پی فراڈ سے خبردار کر دیا
شہریوں نے کہا کہ 2005ء میں جب آزاد کشمیر میں خوفناک زلزلہ آیا تو پاکستانی عوام نے اپنے زیورات بیچ کر ہماری بھر پور مدد کی اور ہمیں کسی بھی مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا اور پاکستان کی عوام نے ہمارا بھر پور ساتھ دیا ۔ اس لئے دونوں کو دنیا کی کوئی بھی قوت جدا نہیں کر سکتی ۔ پاکستان سے ہمارا تعلق تا قیامت جڑا رہے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:ریٹائرڈایس ڈی او اسلم راٹھور نے پلاٹ فروخت کر کے کیس کردیا،غنڈوں کے ہمراہ حملہ کردیا،شہری
کشمیری عوام کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ شہریوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی یہ بات واضح طور پر بیان کی تھی کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے نہ انڈیا نہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور کشمیریوں کو آپس میں الگ نہیں کر سکتی ۔
یہ بھی پڑھیں:تھوتھال پولیس اہلکاروں کے ظلم کی انتہا، شریف شہری کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،جعلی مقدمہ درج
مودی جو بھی ہتھکنڈے آزما لے وہ پاکستان اور کشمیر کو کبھی بھی جدا نہیں کر سکتا ۔ جو بھی طاقت ہیں جدا کرنے کی کوشش کرے گی وہ نیست و بنابود ہو جائے گی ۔ پوری کشمیری قوم پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔




