پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور 3ملکی سیریز کیلئے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئیں جنہوں نے آخری بار 2024 میں جنوبی افر یقہ میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔ قومی اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں ان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں پاک آرمی کے زیر اہتمام قائداعظم فٹبال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا
پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں بیٹرز بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، اور طیب طاہر شامل ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا (نائب کپتان) اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ اسکواڈ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان (کپتان) اور عثمان خان بھی شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی نظام کی مکمل فعالی سے متعلق ممبران کا ہٹیاں بالا میں اہم اجلاس ، بڑے فیصلے کئے گئے
بولرز میں اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولرز حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی، پی سی بی کے پاس اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے اس کے بعد تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر( آئی سی سی )ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہوگی۔
یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔