خواجہ فاروق

خواجہ فاروق نے انوار الحق سے ایک بار پھر بڑا مطالبہ کر دیا

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)اپوزیشن لیڈر آ زاد کشمیر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ جتنا جلدی ہو وزیراعظم آزادکشمیر چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کریں ۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر ڈیجیٹل کے نمائندہ مسعود الرحمٰن عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق نے کہا کہ خطے میں ہونے والے عام انتخابات کو ایک سال سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ۔

ریاست میں چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ ہونا ابہام پیدا کر رہا ہے۔اسی طرح چیئرمین احتساب بیورو ،محتسب اعلیٰ سمیت دیگر کئی اہم عہدے خالی ہیں ان پر تقرریاں انتہائی ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثناء اللہ کا بیان آزادکشمیر میں مداخلت، بھرپور جواب دینگے، خواجہ فاروق احمد

انہوں نے مزید کہا کہ کئی اہم عہدے خالی ہونے کی وجہ سے آزاد کشمیر میں آئینی بحران پیدا ہو رہا ہے ، اس لئے حکومت کو چاہیے کہ خاص طور پر چیف الیکشن کمشنر کا تقرر ہر صورت یقینی بنائے ۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے خواجہ فاروق احمد نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اوروزیر اعظم چوہدری انواز الحق کو خطوط بھی بھیج چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عوام آئندہ نتخابات میں سیاسی منڈی لگانے والوں کو سبق سکھائیں گے : خواجہ فاروق کی اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں

Scroll to Top