پیٹر برو (برطانیہ) وزیر حکومت آزاد جموں و کشمیر محترمہ امتیاز نسیم کے اعزاز میں راجہ طارق جمیل کی رہائشگاہ پر ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں وزیر حکومت کا پُرتپاک استقبال کیا گیا ۔
اس موقع پر اُنہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور مالائیں پہنائی گئیں ۔ تقریب میں کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جوش و خروش سے وزیر حکومت آزاد کشمیر کا خیرمقدم کیا ۔
تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) برطانیہ کے ہیڈ میڈیا کوآرڈینیشن راجہ شفیق پلاہلوی ، سابق ایڈمنسٹریٹر چڑہوئی ڈاکٹر راجہ نثار خان ، ممتاز کشمیری رہنما راجہ اعجاز شائق ، سابق صدر پریس کلب چڑہوئی نشاط ثانی ، متحرک نوجوان قیادت راجہ تیمور شاہین ، راجہ جاوید اقبال ، راجہ جہانزیب عارف ، راجہ احتشام اعظم ، اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرِ حکومت آزادکشمیرامتیاز نسیم کا لندن آمد پر پرتپاک استقبال، کمیونٹی کی جانب سے شاندار تقریبات
تقریب کے دوران سیاسی و سماجی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ریاست جموں و کشمیر کی موجودہ صورت حال پر سنجیدہ گفتگو ہوئی ۔ مقررین نے وزیر حکومت محترمہ امتیاز نسیم کی قیادت اور اُن کی سیاسی بصیرت کو سراہا ، اور تحریک آزادی کشمیر کے تسلسل میں اُن کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔
اس موقع پر مرحوم کرنل (ر) راجہ نسیم خان کو بھی بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ مقررین نے عزم ظاہر کیا کہ کرنل نسیم کے مشن کو جاری رکھا جائے گا ، اُن کے اصولوں اور قومی خدمات کو مشعلِ راہ بنایا جائے گا ۔ تقریب کا ماحول انتہائی خوشگوار اور جذبہ حب الوطنی سے لبریز رہا ۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرانتخابات کیلئے ن لیگ کی تیاریاں شروع،راناثناکی سربراہی میں8رکنی کمیٹی قائم




