وزیرِ حکومت آزاد جموں و کشمیر محترمہ امتیاز نسیم آٹھ روزہ نجی دورے پر لندن پہنچ گئیں، جہاں ہیتھرو ایئرپورٹ پر ان کا شایانِ شان استقبال کیا گیا۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے پھولوں کے گلدستے، نعروں اور محبت بھرے جذبات کے ساتھ ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
استقبال کے موقع پر مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے ہیڈ میڈیا کوآرڈینیشن آزادکشمیر راجہ شفیق احمد پلاہلوی، سابق ایڈمنسٹریٹر چڑہوئی ڈاکٹر راجہ نثار خان، نائب صدر یوتھ ونگ برطانیہ راجہ فیاض احمد، کونسلرز راجہ راحیل خان، چوہدری ایوب، عاطف کیانی، راجہ تیمور شاہین، اور سابق صدر پریس کلب چڑہوئی راجہ نشاط ثانی سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔
محترمہ امتیاز نسیم نے کمیونٹی کے جذباتی استقبال پر دلی خوشی کا اظہار کیا اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی محبت، خلوص اور وابستگی کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
ایئرپورٹ کے بعد راجہ شفیق پلاہلوی کی جانب سے لوٹن کے ایک معروف ہوٹل میں محترمہ کے اعزاز میں شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر رہنما، کارکنان اور کشمیری کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں شامل نمایاں شخصیات میں راجہ اشتیاق فرید، راجہ شکیل، حافظ توقیر راجہ، راجہ ضاروب، راجہ بشیر، راجہ آصف، راجہ آمین، راجہ صفیان، راجہ واحد عصمت اور دیگر شریک تھے۔ عشائیے کے بعد راجہ شفیق پلاہلوی کی رہائش گاہ پر چائے کی خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں کشمیری کمیونٹی کے مزید افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر راجہ شفیق پلاہلوی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر محترمہ امتیاز نسیم نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر کا برطانیہ میں خطاب، فلسطین کو تسلیم کرنے کی حمایت
یہ تمام تقریبات نہ صرف وزیرِ حکومت کے اعزاز میں منعقد کی گئیں بلکہ کشمیری کمیونٹی کی سیاسی ہم آہنگی، یکجہتی اور باہمی روابط کا مظہر بھی ثابت ہوئیں۔ محترمہ امتیاز نسیم کا یہ دورہ کشمیری تارکین وطن کے دلوں میں گہری خوشی اور وابستگی کی نئی لہر پیدا کر گیا ہے۔