فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے رافیل سے متعلق بھارتی دعوئوں اور سی ای او سے منسوب بیان کی تردید کر دی

اسلام آباد : فرانس کی ایرو اسپیس کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نےرافیل سے متعلق بھارتی دعوئوں اور سی ای او سے منسوب بیان کی تردید کر دی ہے۔

ڈسالٹ ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین اور سی ای او ایرک ٹریپیئر نے آپریشن سندور میں رافیل لڑاکا طیاروں کے استعمال اور کارکردگی کے حوالے سے کوئی آپریشنل یا تکنیکی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یہ وضاحت حالیہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے جواب میں سامنے آئی ہے جس میں ٹریپیئر کے نام منسوب بیان میں کہا گیا تھا کہ آپریشن کے دوران رافیل طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سی ای سیایرک ٹریپیئر نے کہا ہے کہ رافیل طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے تباہ ہوالیکن اب کمپنی نے بھارتی دعوے کی تردید کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی آرمی چیف جتنی مرضی پراتھنا کرالیں حشر لیموں والے رافیل والا ہی ہوگا، راجہ فاروق حیدر

ڈسالٹ ایوی ایشن نے ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹریپیئر سے منسوب حوالہ جات غلط اور گمراہ کن تھے۔

ڈسالٹ ایوی ایشن باضابطہ طور پر اس بات کی تردید کرتی ہے کہ ایرک ٹریپیئر نے اس آپریشن میں رافیل کے استعمال کے حوالے سے کوئی آپریشنل یا تکنیکی تبصرہ کیا ہے۔

کمپنی نے کہاکہ اس نے کلائنٹ کی رازداری کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ملک کی طرف سے اس کے ہوائی جہاز کے اسٹریٹجک یا حکمت عملی کے استعمال کے بارے میں عوامی بیانات سے گریز کرنے کے اپنے عزم  پرقائم ہیں۔

ڈسالٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اندرونی معلومات یا اس کی قیادت کی توثیق کرنے والی کوئی بھی تبصرہ بے بنیاد ہے۔

Scroll to Top