اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان میں نئے مالی سال میں چھوٹی گاڑیاں مہنگی جب کہ لگژری گاڑیاں سستی ہو گئیں۔
متوسط طبقے کی گاڑی کی قیمت میں دو لاکھ روپے تک اضافہ ہوا جبکہ لگژری گاڑی کی قیمت میں 25لاکھ سے تقریباً اڑھائی کروڑ روپے تک کمی ہو گئی ۔سوشل میڈیا پر ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے اس حوالے سے سخت ردعمل دیا
درآمدی ٹیکسوں کی شرح میں رد و بدل اور کچھ نئے ٹیکسوں کی بدولت ’متوسط طبقے‘ کی گاڑی لگ بھگ دو لاکھ روپے تک مہنگی جبکہ ’امیر آدمی‘ کی گاڑی تقریباً ڈھائی کروڑ روپے تک سستی ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں دو قسم کی گاڑیاں خریداری کے لیے دستیاب ہیں۔ ایک وہ جو مختلف کمپنیاں مقامی طور پر اسمبل یا تیار کرتی ہیں اور دوسری وہ جو درآمد کی جاتی ہیں۔ دونوں اقسام کی گاڑیاں ملکی درآمدات پر منحصر ہیں۔
مقامی طور پر اسمبل کی جانے والی گاڑیاں نسبتاً سستی ہوتی ہیں۔ درآمد کی جانے والی گاڑیوں میں لگژری اور چھوٹی گاڑیاں دونوں شامل ہیں۔ تاہم جو گاڑیاں واضح طور پر سستی ہو رہی ہیں وہ لگژری گاڑیاں ہیں جن کی قیمتیں کروڑوں روپے میں ہوتی ہیں۔
ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے کرغستان کو 2-1سے شکست دیدی