پی ٹی آئی

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا 10 محرم کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کی زیر صدارت پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا ویڈیو لنک کے ذریعے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی قیادت میں سینئر قائدین نے شرکت کی ۔ صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے مجموعی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور سے متعلق آگاہ کیا ۔ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔

 پی ٹی آئی گہرا سمندر ، کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سردار عبدالقیوم نیازی

سلمان اکرم راجہ نے آمدہ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے پیٹرن ان چیف و سفیر کشمیر عمران خان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا ، پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے 10 محرم الحرام کے بعد بھرپور عوامی رابطہ مہم کا فیصلہ کیا ۔ تنظیمی عہدیداران و کارکنان کو موبلائز کرنے کیلئے تمام اضلاع ورکرز کنونشز منعقد کئے جائیں گے الیکشن کی بھرپور تیاری کریں ، پوری پارٹی بھرپور انداز میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے ۔

عوام  بانی و چیئرمین پارٹی عمران خان کے ساتھ ہے ، عوامی رابطہ مہم بھرپور انداز میں شروع کی جائے ، عمران خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچایا جائے، مرکز ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا ، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی بھرپور انداز میں کامیابی سمیٹے گی ، جبر اور ظلم کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا ۔

سلمان اکرم راجہ صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے حالیہ دورہ کھڑی شریف کے دوران چوہدری حمید پوٹھی کے ٹکٹ کے اعلان سے آگاہ کیا تومرکزی جنرل سیکرٹری  سلمان اکرم راجہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔

صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے سفیر کشمیر عمران خان ، بشریٰ بی بی ، شاہ محمود قریشی و دیگر قائدین و کارکنان کے ساتھ جیل میں روا رکھا جانے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ۔ عمران خان امت مسلمہ کے عظیم لیڈر ہیں ، افسوس ان سے پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیاسی انتقام لیا گیا ۔

پاکستان بدترین سیاسی و معاشی بحران کا شکار ہے ، کشمیری عمران خان کو اپنا محسن سمجھتے ہیں ، جنھوں نے عمران خان کے نام پر ووٹ لیے اور غداری کی ، عوام ان کا بھرپور احتساب کرے گی، عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ، آئندہ الیکشن میں سرپرائز دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ اور پیپلزپارٹی اپنی مرضی کا چیف الیکشن کمشنر چاہتی ہیں: سردار عبدالقیوم نیازی

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیاز ی کا چیف آرگنائزر چوہدری حمید پوٹھی ، ممبر قانون ساز اسمبلی و سینئر نائب صدر حافظ حامد رضا ، سینئر نائب صدر میاں شفیق جھاگوی اور جنرل سیکرٹری میر عتیق الرحمٰن شامل تھے ۔

Scroll to Top