بجٹ کے آفٹر شاکس،پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد:وفاقی بجٹ 2025-26 کے تحت حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی ہے اور ساتھ ہی NEV (New Enhanced Value) لیوی بھی نافذ کی گئی ہے۔

ان اقدامات کے بعد پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جو یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہے۔

پاک سوزوکی کے مطابق حکومت کی نئی ٹیکس پالیسی کی وجہ سے گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے جسے صارفین تک منتقل کرنا مجبوری بن گیا۔

اس قیمت اضافے سے خاص طور پر درمیانے اور نچلے طبقے کے خریدار متاثر ہوں گےجو زیادہ تر سستی گاڑیوں جیسے آلٹو، ایوری اور راوی پر انحصار کرتے ہیں۔

Alto VXR Price
آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 67 ہزار 861 روپے اضافہ کر دیا گیاہے جس کی قیمت 28 لاکھ 27 ہزار روپے سے بڑھ کر 29 لاکھ 94 ہزار 861 روپے ہو گئی ہے ۔

Alto VXR AGS Price
آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 77 ہزار 480 روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد قیمت 29 لاکھ 89 ہزار روپے سے بڑھ کر 31 لاکھ 66 ہزار 480 روپے ہو گئی ہے ۔

Alto VXL AGS Price
آلٹو کے اس ماڈل کی قیمت میں ایک لاکھ 86 ہزار 446 روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 33 لاکھ 26 ہزار 446 روپے ہو گئی ہے ۔

Cultus VXR Price
کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں 40 ہزار 490 روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد قیمت 40 لاکھ 89 ہزار 490 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔

Cultus VXL Price
کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت بھی 43 ہزار روپے اضافے کے بعد 43 لاکھ 59 ہزار 160 روپے ہو گئی ۔

Cultus AGS Price
کلٹس اے جی ایس کی قیمت بھی 45 ہزار 460 روپے اضاف کے بعد 45 لاکھ 91 ہزار 460 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔

Swift GL MT Price
سوزوکی یہ گاڑی مڈل کلاس میں بہت پسند کی جاتی ہے جس کی قیمت میں 44 ہزار 160 روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد قیمت 44 لاکھ 60 ہزار 160 روپے ہو گئی ہے ۔

Swift GL CVT Price
سویفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 45 ہزار 600 روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد قیمت 46 لاکھ 5 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

Swift GLX CVT Price
گاڑی کی قیمت میں 47 ہزار 190 روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت 47 لاکھ 66 ہزار 190 روپے ہو گئی ہے ۔

Scroll to Top