باغ( کشمیر ڈیجیٹل )کشمیر ڈیجیٹل کا تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے حوالے سے باغ شہر کا سروے پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کا فیصلہ
اندرون شہر آنیوالی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیلئے 3 پارکنگ پوائنٹ مقرر کر دیئے گئے اسسٹنٹ کمشنر باغ سید کلیم عباس کا بلدیہ مجسٹریٹ اور انجمن تاجران کے عہدیداران کے شہر کا دورہ شہر میں عاشورہ محرم الحرام کے بعد تجاوزات کے خاتمے اور رانگ پارکنگ کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق باغ شہر پارکنگ کیلئے 3 پوائنٹس مقرر کر دیئے گئے ہیں حیدری چوک ڈھلی روڈ اور جنگلات روڈ سے متعلقہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیلئے حیدری چوک کے قریب پرانے ڈھلی اڈہ میں پارکنگ پوائنٹ بنایا گیا
مین بازار تا زمان چوک سے متعلق گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیلئے زمان چوک کے قریب سردار افتخار محمود کے خالی پلاٹ کو پارکنگ پوائنٹ مقرر کیا گیا ۔۔
مرشد کے اطراف ، ایم ڈی ایس روڈ اور واٹر سپلائی روڈ سے متعلقہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیلئے پرانے احاطہ کچہری/ پریس کلب کے قریب پارکنگ پوائنٹ مقرر کیا گیا ۔۔
اس موقع پر ایس ڈی ایم باغ سید کلیم عباس نے کہا ہے کہ باغ شہر سے غیر قانونی تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن نے آپریشن کے فیصلے کو حتمی شکل دے دی ۔۔
شہری ،تاجر اور خریداری کیلئے آنیوالے مقررہ پارکنگ پوائنٹس پر اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل کھڑی کریں ، کسی نقصان سے بچنے کیلئے تجاوزات کو از خود ہٹا دیا جائے۔
گلگت بلتستان رقبے کے لحاظ سے کئی گنا بڑا مگر بجٹ اور ملازمین آزاد کشمیر سے نصف،کابینہ بھی مختصر