ایشیا کپ ،پاک بھارت ٹاکرے کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

اسلام آباد:ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت ٹاکرے کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ نیوٹرل وینیو اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، ایشیا کپ کیلئے نیوٹرل وینیو متحدہ عرب امارات کو رکھے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سےشروع ہو سکتا ہے جس میں پاکستان ، بھارت، افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا اور یو اے ای کی ٹیمیں کھیلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ انعقاد کے مثبت اشارے ملنے لگے، شیڈول کا اعلان جلد متوقع

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں گروپ مرحلے کا پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبرکو دبئی میں ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان سپرفورکا میچ 14 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے جبکہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کم از کم دو مرتبہ سامنے آسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا مزید بتانا ہے کہ ایشیا کپ کا فائنل 21 ستمبر کوکھیلا جائےگا۔

Scroll to Top