پاک فوج کابلڈ ڈونیشن کیمپ ، نوجوانوں نے دل کھول کرخون کے عطیات دیئے

لیپا ویلی( کشمیر ڈیجیٹل عبد الصبور اعوان) پاک فوج لیپہ گارڈز اور لیپہ گارڈز اور حیدری ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے تھیلسمیا کے مریضوں کیلئے خون کے عطیات جمع کروانے اور لوگوں میں خون دینے کاجذبہ ابھارنے کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد۔

لیپہ ٹاؤن ہال میں کیا گیا میں پاک فوج کے آفیسران اور جوانوں کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں بلدیاتی نمائندوں نے خون کے عطیات دیئے۔

اس موقع پر عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات کو ہم سہراتے ہیں اور لیپہ کے اندر بلڈ بنک کا انعقاد انتہائی ضروری ہے تاکہ کسی بھی مشکل میں لوگوں کو مقامی سطح پر خون کی ضرورت پڑنے پر پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان کا مزید کہنا تھا خون عطیہ کر کے آپ کسی کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاک فوج کے زیر انتظام یہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کو ہم سہراتے ہیں اور اس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے تاکہ یہاں خون ضرورت پڑنے پر فوری طور پر کسی بھی انسانی جان کو بچایا جا سکے۔

انہوں نے پاک فوج اور لیپہ گارڈز کے کمانڈر ر میڈکل بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تھیلسمیا کے مریضوں کے لیے خون کی فراہمی کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس:پاکستانی پاسپورٹ ٹاپ 100 میں شامل

Scroll to Top