آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے غزہ کے حق میں مؤقف اپنانے پر نکالے گئے صحافی سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اہم قدم اٹھا لیا۔
Usman Khawaja has refused a radio interview with Craig Hutchison’s SEN, following his sacking of journalist Peter Lalor in February.
MORE: https://t.co/Shj2VlGp0Y#9WWOS #Cricket pic.twitter.com/30l8Ii2XhH
— Wide World of Sports (@wwos) June 26, 2025
عثمان خواجہ نے ایک آسٹریلوی ریڈیو چینل کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا جب انھوں نے ادارے کا مائیک دیکھا۔ ان کا اس ریڈیو چینل کے ساتھ انٹرویو پہلے سے طے تھا مگر مائیک دیکھتے ہی خواجہ نے انکار کر دیا اور انٹرویو کرنے والے صحافیوں سے معذرت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کو بچائیں گے، دنیا دیکھے گی: ٹرمپ ایک بار پھر حمایت میں بول پڑے
واضح رہے کہ اسی آسٹریلوی ریڈیو ادارے نے کرکٹ صحافی پیٹر لالر کو اس وقت نوکری سے نکال دیا تھا جب انہوں نے غزہ کے حق میں آواز بلند کی تھی۔ عثمان خواجہ کے اس اقدام کو غزہ سے یکجہتی کے مظہر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔