مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآباد آزاد کشمیر سید پور (بٹل بشاش) میں زونگ اور ٹیلی نار کا مشترکہ ٹاور کو ناقص کارکردگی و سروس کی وجہ سے لوگوں نے موبائل کمپنیوں کے ٹاورز کو گھیر لیا ٹاور کو احتجاجاً بند کر دیا ۔
عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ میں اس اہم مسئلے کو بھی شامل کرے ۔انٹرنیٹ کی سست روی ہزاروں آن لائن ورکرز کیلئے دن رات بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔
آزاد کشمیر میں موبائل کمپنیوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن شروع ،آج 4 دن گزرنے کے باوجود موبائل ٹاور آن ائیر نہ ہو سکا ۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پیکجز اتنے مہنگے ہونے کے باوجود سروس نہ ہونے کے برابر ہے ۔ صارفین نے موبائل کمپنیز کے مالکان کو سخت تنبیہ کی کہجلد سروس معیاری نہ کی گئی تو ٹاور کو نہ صرف اکھاڑ پھینکیں گے بلکہ ریاست بھر میں تحریک چلا کر اس بدمعاشی کا خاتمہ کریں گے۔
آزادکشمیر سمیت بیشتر علاقوں میں آندھی ،طوفان کا خدشہ، ایڈوائزری جاری