ایران اسرائیل جنگ بندی : ٹرمپ کا اعلان، فریقین سےخلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ نافذ ہو چکا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری اپنے پیغام میں کیا۔

صدر ٹرمپ نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ معاہدے کی مکمل پاسداری کریں اور کسی قسم کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا: “براہِ کرم اس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کی جائے!”

ٹرمپ کے مطابق جنگ بندی مرحلہ وار 24 گھنٹوں کے اندر نافذ کی جائے گی، جس کا آغاز منگل کی صبح 04:00 بجے (جی ایم ٹی) متوقع ہے۔

تاہم تاحال ایران اور اسرائیل کی جانب سے اس جنگ بندی معاہدے کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، مون سون کا پہلا سپیل 24 جون سے متحرک ہوگا

واضح رہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ایران میں سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ اسرائیل میں دو درجن سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ٹرمپ کے اس اعلان کو ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم عالمی برادری نے اس پر محتاط ردعمل ظاہر کیا ہے۔

Scroll to Top