مظفرآباد: جامعہ کشمیر مظفر آباد کے وائس چانسلر کیلئے ڈاکٹر عائشہ سہیل کے بعد بریگیڈیئر ریٹائر ڈاکٹر علی خان موسٹ فیورٹ قراردیئے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جامعہ کشمیر مظفر آباد کے وائس چانسلر کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان چند ماہ سے رسہ کشی جاری تھی جس پر صدر ریاست نے بجائے سفارش کے جامعہ کی بہتری کیلئے اہل اور باصلاحیت شخصیت کو وائس چانسلر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ 5 سالوں سے جامعہ کشمیر میں بدانتظامی کی وجہ سے اسکا مورال بہت نیچے گر گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ کشمیر کے طلبہ پرلاٹھی چارج، تشدد، ڈپٹی کمشنر نےا نکوائری کمیٹی تشکیل دیدی
ذرائع کے مطابق اب بریگیڈیئر ریٹائرڈ علی خان جنکا تعلق باغ سے ہے انہیں آزاد کشمیر یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کےدور میں جامعہ کشمیر میں کرپشن ، بدانتظامی کی شکایات زدعام تھیں کئی بار طلبہ کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔




