فوڈ اتھارٹی

فوڈاتھارٹی مظفرآباد ان ایکشن، غیرمعیاری دودھ فروخت کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ، 3 دکانیں سیل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں تسلسل سے جاری۔موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹس کی روشنی میں تین دکانیں سیل کر دیں۔

گزشتہ روز ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے چہلہ،پلیٹ اور بیلہ نور شاہ میں دوران چیکنگ دودھ کی دکانوں سے دودھ کے سمپل حاصل کر موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کی مدد سے موقع پر ٹیسٹنگ کی گئی۔

حاصل شدہ رپورٹ کی روشنی میں دودھ میں مضر صحت پاؤڈر اور پانی کی آمیزش پائی گئی۔یاد رہے کہ سکمڈ دودھ پاؤڈر (SMP) کو مختلف ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ کے طور پر استعمال کیا جا تا ہے، جیسے تازہ دودھ میں SMP شامل کرنے سے اس کے ٹھوس مواد کو بڑھایا جاتا ہے

ایس ایم پی کے ساتھ ملاوٹ دودھ کی مصنوعات کے غذائی مواد، ذائقہ اور معیار کو متاثر کر سکتی ہے۔ جو انسانی صحت کےلئے نقصان دہ ہے۔

مضر صحت دودھ فروخت کرنے پر تین دکانیں سیل کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔متعدد کو فوڈ بزنس آپریٹرز کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے ۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابرار احمد میر نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی مظفرآباد عوام کو معیاری خوراک،مشروبات کی فراہمی یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے۔

سفید دودھ کے نام پر زہر فروخت کرنے والوں کیخلاف ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی کارروائیاں تسلسل سے جاری ہیں۔انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017ءاور فوڈ پیور ریگولیشن ایکٹ 2019ء کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے کریک ڈاؤن کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔

ملاوٹ سے پاک معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔شہری فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک ،غیر رجسٹرڈ ،غیر معیاری اشیائے خوردونوش ،دودھ ،مشروبات کیخلاف فوڈ اتھارٹی کے دئیے گئے نمبر 1280پر رپورٹ کریں فورا کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

سردار ارباب اعظم کا ڈسٹرکٹ جیل پلندری کا دورہ ، قیدیوں کو سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم

Scroll to Top