نیلم(کشمیر ڈیجیٹل) سیاحتی مقام اڑنک کیل میں اسسٹنٹ کمشنر شاردا راجہ بلال اور ڈی ایس پی شاردا سردار فیاض سرور کا ہمراہ پولیس نفری و میڈیا گیسٹ ہاوسسز ہوٹل کی چیکنگ کی گئی ۔
سیاحوں سے ملاقات شکایت کا موقع پر ازالہ کیا گیا ۔صفائی کی خصوصی طور پر چیکنگ کی گی۔زائد المعیاد اور مضر صحت اشیاء رکھنے جانچ ہڑتال کی گی۔
اسسٹنٹ کمشنر شارددا نے گیسٹ ہاوسسز کے مالکان ہوٹلز اور دکانداروں کو ہدایت جاری کی کہ ان خوبصورت علاقوں کے حسن کو بحال رکھا جاے صفائی کا خاص خیال رکھ جائے۔
مناسب ریٹ لی جائے سیاح ہمارے مہمان ان کے ساتھ اخلاق کے ساتھ پیش آہیں۔ وادی نیلم کے لوگ پرامن اور مہمان نواز ہیں۔ بالائی نیلم کے تمام سیاحتی مقامات کو صاف رکھا جاے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جاے گی۔
تفصیلات کے مطابق اے سی شاردہ ہمراہ پولیس و صحافیوں کے ہمراہ اڑنک کیل میں گیسٹ ہاوسسز اور دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر فروختگی کرنیوالوں کو جرمانے اور بعض کو وارننگ دی گئی