وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کیلئے ایک ارب روپےمختص

مظفرآباد:انوارسرکار آئندہ مالی میں’’ وزیراعظم یوتھ لون پروگرام‘‘شروع کرنے جا رہی ہے جس کیلئے بجٹ میں ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اخوت مائیکروفنانس کے اشتراک سے بھی ایک ارب کا قرض دیا جائیگا۔

وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے بجٹ تقریر میں کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کیلئے بلاسود قرضہ جات کی ادائیگی کیلئے ”وزیراعظم یوتھ لون پروگرام“ لاگتی 1ارب روپے کا آئندہ مالی سال 2025-26؁ء میں اجراء کئے جانے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری، تعلیمی پیکیج کیلئے 2ارب40کروڑ روپے مختص

انہوں نے کہاکہ مالی سال 2025-26ء کے دوران اخوت اسلامک مائیکروفنانس کے اشتراک سے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا نیا مرحلہ بھی شروع کئے جانے کی تجویز ہے جس کی مالیت75کروڑ روپے سے بڑھا کرایک ارب روپے کر دی گئی ہے۔

عبدالماجد خان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے دوران آزاد کشمیر ٹیوٹا (TEVTA)کے زیر انتظام تقریبا14ہزار نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کی جائے گی۔

مظفر آباد، راولاکوٹ اور میرپور میں آئی ٹی ایکسیلنس مراکز قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ بے روزگار نوجوانوں کومزید تربیتی سہولیات فراہم کی جائیں۔ جس سے خود روزگاری کے مواقع میسر آسکیں۔

بلا سود قرض پروگرام یقیناً نوجوانوں کیلئے خوشخبری ہے کیونکہ پڑھے لکھے نوجوان وسائل نہ ہونے پرکاروبار شروع کرنے سے قاصر ہیں۔

 

Scroll to Top